
پاکستان شاہینز کی ٹیم اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں شرکت کے لیے کراچی سے دوحہ روانہ۔
50 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔
علی رضا اور فرحان یوسف انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے بعد دوحہ میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان شاہینز 20 نومبر کو پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کے مدمقابل ہوگی۔
پاکستان شاہینز 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ کے لیے ہماری تیاریاں اچھی رہی ہیں، کپتان عبدالصمد۔
پریکٹس سیشنز میں مختلف میچ صورتحال کے مطابق تیاری کی، عبدالصمد۔
پہلا میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، عبدالصمد۔
ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے، منصوبوں پر عمل درآمد سے اچھے نتائج کے لیے پُرامید ہیں، عبدالصمد۔







