پاکستان

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان سرحدی علاقہ پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان طالبان کے دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button