دلچسپ و حیرت انگیز

امریکا میں ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ولیم برائن اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا میں چھٹیاں گزارے آیا تھا جہاں اچانک انہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ اہلیہ نے ولیم کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرکے تلی کے نظام میں خرابی کی تشخیص کی اور انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے ولیم کی تلی کی جگہ جگر نکال دیا جس کی وجہ سے کافی خون ضائع ہوا اور ولیم کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ برائن کے جگر کو غلطی سے نکالنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس عضو پر ’تلی‘ کا لیبل لگا دیا تھا اور خاتون کو بتایا کہ ان کے شوہر کی تلی اپنے سائز سے 4 گنا بڑھ گئی تھی۔

شوہر کی موت پر خاتون نے انصاف کے لیے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ڈاکٹرز کی غفلت سے مزید کوئی انسانی جان کا نقصان نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق سرجری کرنے والے ڈاکٹرز میں شامل ایک ڈاکٹر پہلے بھی غلط آپریشن کرکے ایک شخص کی زندگی لے چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button