سپیشل رپورٹ
جعلی ڈگری کا انکشاف، جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھائی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدے سے مستعفی
پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ جو کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھائی ہیں ، نے جعلی ڈگری کی بنا پر نوکری سے استعفی دے دیا۔
ترجمان کے مطابق جاوید باجوہ کے خلاف پی آئی اے کے یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی،
ادارے نے انہیں استعفی دینے کے لیے کہا جس پر انہوں نے استعفی دے دیا۔
استعفی سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا تاہم انہوں نے استعفی دے دیا۔