پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق نقشہ جات کا حصول، ڈی مارکیشن کا نوٹیفکیشن اور حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقوں کی ابتدائی لسٹ کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے اور حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک اگاہ کریں گی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی