دنیا

ایک اور ملک کے نائب صدر کا فوجی طیارہ لاپتہ ہو گیا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا۔

صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ ملاوی کے نائب صدر اور نو دیگر افراد کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

51 سالہ نائب صدر ساؤلوس چلیما کو لے جانے والا طیارہ پیر کو دارالحکومت لِلونگوے سے روانہ ہوا لیکن تقریباً 45 منٹ بعد شمال میں تقریباً 370 کلومیٹر (230 میل) دور مزوزو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی طے شدہ لینڈنگ میں ناکام رہا۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اڑان بھری۔

لاوی کے صدر لازارس چکویرا کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوی ایشن حکام کا طیارے سے رابطہ اس وقت منقطع ہو گیا جب وہ "رڈار سے دور ہو گیا”۔

چکویرا کو لاپتہ طیارے کی اطلاع ملاوی کی مسلح افواج کے سربراہ نے دی، پھر تلاشی آپریشن کا حکم دیا اور بہاماس کا دورہ منسوخ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "طیارے کے ریڈار سے دور ہونے کے بعد سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button