تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

ویڈیو: بھارت میں انسانی تذلیل کا ایک اور واقعہ ، چپل پر تھوک پھینک کر غریب آدمی کو چٹوایا

مودی کے بھارت کی ایک اور انسانیت سوز ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو چپل پر تھوک پھینک پر دوسرے شخص سے اسے زبان سے چاٹنے کا کہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے مرزا پور میں سنوج کنجونیا نامی شخص 8000 روپے واپس نہ کرنے پر اپنی چپل پر تھوک پھینک کر دلیپ مشرا نامی شخص کو اسے چاٹنے کا کہہ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلیپ مشرا اپنی زبان سے تھوک کو چاٹتا ہے اور پھر سنوج کنجونیا نامی شخص اسے اگلے روز تک پیسے پہنچانے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دلیپ مشرا نامی شخص نے سنوج کنجونیا سے بجلی کا بل کم کرنے کے لیے مبینہ طور پر 8000 لیے تھے تاہم جب دلیپ مشرا بجلی کا بل کم کرنے میں ناکام رہا تو سنوج کنجونیا نے اس سے رقم واپس دینے کا مطالبہ کیا لیکن جب دلیپ رقم واپس نہ کر سکا تو سنوج کنجونیا نے اپنی چپل کر تھوک پھینک کر اس سے چٹوایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 3 ماہ پرانی ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے سنوج کنجونیا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button