تازہ ترینتحریکخبریں

ڈی سی کیماڑی آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ PTI کارکنان کیخلاف درج

کراچی میں ڈی سی کیماڑی آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سائٹ ایریا میں ڈی سی آفس کیماڑی کے باہر احتجاج کے دوران ڈی سی آفس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرنے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ پیپلز سروس سینٹر کے منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، بلال غفار، عطاء اللّٰہ، سعید آفریدی، داوا خان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 150 سے 200 نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمہ کا متن ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ کی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان دفتر کا سامان اور لیپ ٹاپ بھی لے گئے، ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 3 شہری بھی زخمی ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button