تازہ ترینخبریںدنیا

مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے ہلاک

مس کینیڈا کے مقابلے میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار تانیا پردازی 21برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ تانیا پردازی ٹورنٹو میں اپنی پہلی سولو سکائی ڈائیو کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔وہ سکائی ڈائیونگ کے دوران آسمان سے چھلانگ مارنے کے بعد بروقت پیراشوٹ نہ کھلنے پر موت کے منہ میں چلی گئیں۔

تانیا پردازی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلاسفی کی طالبہ تھیں اور خطرناک مہم جوئی کے لیے مشہور تھیں اس کے علاوہ تانیا معروف ٹک ٹاک سٹار بھی تھیں جن کے ٹک ٹاک پر  ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button