تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کیلئے  ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ایف بی آر کو تجویز ارسال کردی ہے جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور لیویز اگلے 90 دنوں کیلئے معاف کرنے کی تجویز شامل ہے۔

درآمد کنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت تجارت نے سمری بھی تیار کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button