متحدہعرب امارات نے پاکستان کے سیلاب زدگان کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے۔
امارات کی وزارت دفاع کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے فضائی پل قائم کرنے کےلیے اقدامات کیے پیں۔
President HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan directs support to areas affected by torrential rains and floods in #Pakistan. #UAE Ministry of Defence Joint Operations Command begins operating urgent humanitarian aid air bridge to the Pakistani people. #UAEAidpic.twitter.com/O102b1be7s
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امدادی سامان میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے شیلٹرز کا سامان، خوراک اور طبی سامان کے پیکٹ شامل ہیں، امداد کا مقصد متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے پاکستان کے دوست عوام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں اماراتی سفیر حمد عبيد إبراهيم سالم الزعابی کا کہنا ہے کہ’ امارات کا پہلا امدادی طیارہ گزشتہ روز پاکستان پہنچا، جس کے بعد آنے والے دنوں میں کئی طیارے امدادی سامان لے کر روانہ ہوں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کو اجاگر کرتا ہے، متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں آنے والے کئی ایک انسانی بحرانوں، خاص طور پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے‘۔
اماراتی سفیر نے کہا کہ’ متحدہ عرب امارات کے عالمی امدادی کردار کی بنیاد پر امارات دنیا بھر کی تمام متاثرہ کمیونٹیز کو مدد فراہم کررہا ہے‘۔