تازہ ترینخبریںپاکستان

یہ سیاست کا نہیں ، عوام کی خدمت کا وقت ہے ، سابق صدر زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست بعد میں ہو گی ، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ متاثرین سیلاب سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے، عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے ، اس اصول کو مشعل راہ بنایا جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، صحت اجازت دیتی تو ایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button