تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

حکومت کا بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ  71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے، اس ریلیف کی تفصیلات کل سامنے لائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سےاستثنیٰ ہوگا، خرم دستگیرکل پریس کانفرنس میں ایف اےسی کاطریقہ کار بتائیں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا جسے دوسرے ذریعوں سے پورا کریں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ تیل مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، جولائی اور اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں خاصہ اضافہ ہوا،  فیول ایڈجسٹمنٹ پر ہم چار پانچ روز سے ورکنگ کر رہے تھے، ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز  نہیں دینا پڑیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ کھاتے پیتے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، استقامت اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، خلوص نیت کے ساتھ محنت کرنا ہوگی، میرا دل گواہی دیتا ہے اچھے دن آئیں گے، ماضی میں رونے دھونے سے کوئی فائدہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button