تازہ ترینخبریںپاکستان

پٹرولیم پر لیوی 50روپے لیٹر تک بڑھانے کی آئی ایم ایف یقین دہانی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہارِ آمادگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10، ڈیزل پر 5روپے لیوی بڑھائی جائے گی، جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30اور ڈیزل پر 15روپے ہو جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا، جنوری 2023تک لیوی بڑھ کر 50روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ملک میں اس وقت پیٹرول پر 20،ڈیزل، مٹی کے تیل پر 10روپے لیوی عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button