Uncategorized

پریتی زنٹا اور سوزین خان کی دوستی کو 30 سال ہوگئے

پریتی زنٹا اکثر انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے اپنی برسوں پرانی دوست سوزین خان کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

دونوں خوبصورت خواتین کو سفید اور سیاہ ٹی شرٹس میں ملبوس مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پریتی زنٹا نے کیپشن دیا کہ زندگی میں کچھ دوست ہوتے ہیں اور کچھ دوست ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں۔ سوزین خان آپ کے ساتھ کبھی بھی کوئی لمحہ اداس نہیں گزرا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تین دہائیاں ہوچکی ہیں اور ابھی ہماری دوستی مزید باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button