تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو آج وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سٹاف کو جانفشانی سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دعائے خیر کرائی۔

اراکین اسمبلی اوردیگرنے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ ممتاز احمد، رفاقت گیلانی،علی عباس شاہ، عمر فاروق، محمد رضوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button