تازہ ترینخبریںپاکستان

وقت آگیا ہے کہ بلاتاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے آج ویڈیو لنک ملاقات کی۔ ڈاکٹر شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ویڈیولنک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام،صحت انصاف کارڈاوردیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت آج ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،شاہ محمود قریشی،فرخ حبیب،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،ہاشم جواں بخت،زین قریشی اوردیگر حکام لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ فواد چوہدری،ڈاکٹر شہباز گل،اسد عمراوردیگرنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب کے عوام کوریلیف دینے کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کیاگیا۔عمران خا ن نے پنجاب میں ”احساس راشن پروگرام“شروع کرنے کی منظوری دی۔عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔ تین ماہ میں معیشت کی جو بربادی ہوئی ہے اسے ہرشہری پریشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button