تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز  بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی امتیاز کوٹلی ستیاں کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button