تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

وزیر اعظم کی این سی او سی فوری بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سابقہ حکومت کی جانب سے بند کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو فوری بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت  کے کیس رپورٹ ہونے کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ این سی او سی فوری بحال کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارتِ قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی۔

نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسینیشن کروائیں۔

این آئی ایچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں، ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

واضح رہے کہ سابقہ حکومت میں کورونا صورتحال پر بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو قیام کے دو سال بعد کیسس میں کمی آجانے کے بعد سابقہ حکومت نے خود ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی کی کارکردگی پوری دنیا میں مثالی قرار دی گئی تھی، اسے یکم اپریل 2022 کو بند کردیا گیا تھا۔

سابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کی جانب سے اُس وقت یہ بیان بھی جاری کیا گیا تھا کہ کورونا سے متعلق ذمہ داریاں وزارت صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button