تازہ ترینخبریںکاروبار

شہباز حکومت پاکستانی روپے کی بے قدری روکنے میں ناکام ، ڈالر آسمان کو چھونے لگا

 امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 189 کے قریب پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 82 پیسے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت پاکستانی روپے کی بے قدری نہ روک سکی اور ڈالر آسمان چھونے لگا، ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 188روپے 35 پیسے پر جا پہنچا۔

فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 189روپے کے قریب فروخت ہورہا ہے۔

خیال رہے سات اپریل کو انٹربینک میں ڈالرریکارڈ ایک سو اٹھاسی روپے اٹھارہ پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ پچھلے دو سیشن میں ڈالر ایک روپے باہتر پیسے اوپر ہوچکا ہے۔

ماہرین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف سے بات چیت شروع نہ ہونے کو قرار دے دیا۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 189 روپے کا ، یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 198.50 روپے ، برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 234.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح امارتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 51.10 روپے اور سعودی ریال 50 پیسےمہنگا ہوکر 49.90 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button