Uncategorized

مونچھوں میں گھر نہ آنا. شنیرا کی وسیم اکر م کو ہدایت

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مونچھیں رکھ لیں جو ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بالکل پسند نہیں آئی۔ وہ چاہتی ہیں کہ وسیم مونچھیں کٹوا لیں. انہوں نے کہا ہے اس حالت میں آپ گھر نہ آنا۔
ٹوئٹر پر سابق کپتان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم نے مونچھیں رکھ لی ہیں۔


قرنطینہ میں موجود وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قرنطینہ میں موجود ہوں جو کہ بہت مشکل ہے۔
جیسے میں آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں آپ بھی میری حوصلہ افزائی کریں۔ شنیرا نے دو دن سے مجھے بہت موٹیویٹ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا میں نے اب سائیکل لے لی ہے اور کمرے میں ویٹ بھی موجود ہیں، میں اس حالت میں بھی ورزش نہیں چھوڑ رہا۔ آپ بھی ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button