Uncategorized

رمیز راجہ پی سی بی کے سربراہ ؟ سرفراز نواز نے مخالفت کردی

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ممکنہ نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے۔سرفراز نواز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو ممکنہ چیئرمین بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سرفراز نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور پیٹرن اِن چیف پی سی بی آپ کو چیئرمین کے تقرر کا حق حاصل ہے، ماضی میں بگ تھری معاملے پر رمیز راجہ کے متنازعہ بیان سامنے آئے تھے، رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حمایت کے لیے پاکستانیت سے دور رہیں، پاکستان مخالف بیان دینے والے شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے، سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button