Uncategorized

آخری ٹیسٹ کاپہلادن ،پاکستان کے چار وکٹوں پر 212 رنز

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے
جمیکا میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا
میچ کے ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنرز سمیت اظہر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا اور پانچویں وکٹ کے لیے 157 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
فواد عالم 76 کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جب کہ بابراعظم 75 رنز پر کھیل رہے تھے کہ کیچ دے بیٹھے۔
میچ کے اختتام پر محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار رؤچ نے تین جب کہ سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button