Uncategorized

چئیرمین پی سی بی رمیزراجہ یا کوئی اور،فیصلہ جلد متوقع

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملازمت کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔
موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہو رہی ہےموجودہ حالات میں وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔ جس میں واضح ہو جائے گا کہ رمیز راجہ چئیرمین بنتے ہیں یا یہ تاج کسی اورسر پر سجے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button