Uncategorized

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 167 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے اور ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل کرلی
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے217 رنزکے جواب میں میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 251 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف36 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی 34 اور اظہر علی 23 رنز بناسکے۔ فواد عالم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے اور اسے میزبان ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان بابر اعظم 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button