Uncategorized

حکومت کا ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا تھا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے بتایا کہ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی کو مبارکباد بھی پیش کی۔


پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی کے ٹویٹ پر ڈیرن سیمی نے خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button