Uncategorized

انگلینڈ سکواڈ کے 7 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق، تمام قرنطینہ منتقل

کورونا وبا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سات ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز کے کپتان این مورگن سمیت تین کرکٹرز اور چار آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملنے والے تمام افراد بھی آئسولیشن میں رہیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کورونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، این مورگن کی جگہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف انگلش اسکواڈ اب آئسولیشن میں چلا گیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button