Uncategorized

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: موگوروزا، آزارینکا اور سلونے اسٹیفنز ہار کر باہر

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوران ویمن سنگلز میں بڑے اپ سیٹ ہو گئے ، سابق نمبر ون موگوروزا، وکٹوریہ آزارینکا اور فیورٹ امریکی کھلاڑی سلونے اسٹیفنز Sloane Stephensہار کر باہر ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن چیمپئن شپ کے ویمن سنگلز مقابلے ہوئے۔ تیسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ون موگوروزا کا تنزانین حریف اونس جیبر Ons Jabeurسے آمنا سامنا ہوا۔ اکیس نمبر کی تنزانین کھلاڑی نے تجربہ کار سپینش سٹار کو دو ایک سے شکست دے کر حیران کر دیا۔
دوسرے دلچسپ میچ میں وائلڈ کارڈ انٹری پانے والی روسی کھلاڑی سمسنوفا Samsonovaنے فیورٹ امریکی پلیئر سلونے اسٹیفنز Sloane Stephens کو ہرا کر آؤٹ کر دیا۔
تیسرے اپ سیٹ میں نمبر بارہ وکٹوریہ آزارینکا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
بیلا روسی سٹار کو غیرمعروف رومانین کھلاڑی سورانا میہائلاSorana Mihaela نے دو ایک سے ہرا کر دوسرے ہی راؤنڈ پر سفر ختم کر دیا صنف نازک کے تگڑے مقابلوں سے تماشائی بھی بے محظوظ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button