Uncategorized

شعیب ملک کو ناچنا مہنگا پڑگیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کو ناچنا مہنگا پڑا. وہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیامختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیلے رنگ کی اسپورٹس کار میں بیٹھ کر گانے کی دھن پر ڈانس کر رہے ہیں.گاڑی کے باہر کھڑے شخص کو بھی اسی گانے پر شعیب ملک کا ساتھ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید کا طوفان امڈ پڑا. جس کے مطا بق شعیب ملک کے ڈانس کو سستے نشے کا نقصان قرار دیا گیا اور شعیب ملک کو ملنگ بھی گردانا گیا. ایسے میں کچھ صارفین شعیب ملک کے حق میں بھی بولے انہوں نے کہا اب ایسا بھی کیا کہ کوئی انجوائے بھی نہ کر سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button