Uncategorized

نتائج سب کو قبول، پہلی بارشفاف انتخابات ہونگے.عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ہم پہلی بار ایسے شفاف انتخابات کرائیں گے جس کے نتائج سب کے لئے قابل قبول ہوں، حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی آسان کرنا ہے۔ ا انہوں نے کہا وہ بینک اکائونٹ کھلوا سکیں گے جبکہ کاروبار بھی کر سکیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کااصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنا ہے۔ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے پہلی بار پاکستان میں ہم ایسے انتخابات کرائیں گے جن کےنتائج سب کے قابل قبول ہوں گے
انہوں نے نادار ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے نادرا کی نئی موبائل رجسٹریشن وین منصوبے کا افتتاح کیا۔ ان کو ایلین رجسٹریشن کارڈز ، پاک کووڈ۔ 19 موبائل ویکسی نیشن پاس، قومی تصدیق و تجدید مہم ، اور نئے نادرا رجسٹریشن سینٹرز/نئی موبائل رجسٹریشن وین کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم اس موقع پر نادرا کے نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس اور آپریشن روم کا بھی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ایلین رجسٹریشن کارڈ ز کے اجرا سے غیر ملکیوں کو کاروبار کے باضابطہ دھارے میں شامل کیا جا سکے گا،پاکستان میں مقیم 30 لاکھ افغان مہاجرین ہیں جن کے لئے نادرا کا ڈیٹا ہونا اہمیت کا حامل ہے اس اقدام سے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ لوگ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button