Uncategorized

پاکستانی ٹیم217رنزپرپویلین واپس،ویسٹ انڈیز کےبھی 2 آوٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 30 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں عابد علی،عمران بٹ،اظہرعلی، بابراعظم،فوادعالم ،محمدرضوان ،فہیم اشرف، یاسر شاہ ، حسن علی ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2رنز پر پولین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں۔ بارش کے باعث پہلے دن 90 اوورزکا کھیل پورا نہ ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button