Uncategorized

وقار ذکا نےارشد ندیم کو10 لاکھ روپے دینے کاعہد پوراکر دیا

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وقار ذکا نے 10 لاکھ روپے دے کر اپنا وعدہ پورا کر دیا. بتایا گیا ہے کہ ارشد ندیم کے پاکستان پہنچنے کے موقع پر وقار ذکا نے انہیں انعام کے طور پر پیسے دیے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کیا۔
وقار ذکا نے کہا کہ یہ دکھانے کا مقصد حوصلہ افزائی ہے، ہم نے ٹی وی پر بیٹھ کر یہ عہد کیا تھا کہ جو میں سوشل میڈیا سے کماتا ہوں اس میں سے کچھ ارشد کو دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے ہوجاتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکیں، ہمارے پڑوسی ملک نے اپنے ایتھلیٹ کیلئے بہت سارے اعلانات کیے ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔وقار ذکا کا کہنا تھا کہ میں انہیں یہ رقم اس لیے دے رہا ہوں تاکہ دیگر ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button