Uncategorized

پاکستان بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ بیلسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔
تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ ، سائنسدانوں اورانجینئرزنے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button