Uncategorized

سرفراز احمد ٹیسٹ سکواڈ سے علیحدہ ہوگئے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سرفراز احمد اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان کپ کے بقیہ میچز کے لیے سندھ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ 24 برس بعد دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میں صرف ایک روز کا کھیل باقی رہ گیا ہے جہاں قومی ٹیم کی 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button