تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: کیمرے کی آنکھ نے مفتاح اسماعیل کو ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرتے پکڑ لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ’غیر ارادی‘ طور پر ناک صاف کیا تھا۔

دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مفتاح اسماعیل کو ساتھی رہنما ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک اور منہ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو میں دونوں رہنما (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پیچھے کھڑے تھے جنہوں نے کچھ دن قبل لاہور میں صحافیوں سے بات کی تھی۔

مریم نواز کی بات چیت کے دوران مفتاح اسماعیل اور ثانیہ عاشق ایک دوسرے کے قریب اور آگے پیچھے کھڑے تھے، جس دوران ’غیر ارادی‘ طور پر مفتاح اسماعیل نے خاتون رکن اسمبلی کے دوپٹے سے ناک صاف کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنے آگے کھڑی ثانیہ عاشق کے دوپٹے کے کونے کو پکڑ کے اس سے اپنی ناک اور منہ صاف کرتے ہیں۔

ویڈیو میں ایسا کیے جانے کے بعد مفتاح اسماعیل کے قریب کھڑے دوسرے شخص کان میں انہیں کچھ کہتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے ساتھ ٹشو رکھا کریں۔

ساتھ کچھ لوگوں نے مفتاح اسماعیل کے مذکورہ عمل کو ’ہراسانی‘ بھی قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے عمل کو غیر اخلاقی بھی کہا۔

وہیں بعض افراد نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل کی جانب ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کیے جانے کے معاملے کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، تاہم دراصل یہ حساس اور برداشت سے باہر کا معاملہ ہے، اس عمل پر کسی بھی پارٹی رہنما نے سخت رد عمل نہیں دیا۔

لوگوں کی تنقید کے بعد متفتاح اسماعیل نے اس پر وضاحتی ٹوئٹ کی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ’غیر ارادی‘ طور اپنی بہن ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پکڑا، تاہم ’غلطی‘ کا احساس ہونے پر انہوں نے دوپٹے کو ہاتھ سے نکال دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پہلی بار انہیں ایسے ہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے ٹشو کے ساتھ اپنا چہرہ اور ناک صاف کر رہے ہیں، تاہم غلطی کا ادراک ہونے پر انہوں نے ثانیہ عاشق سے معافی بھی مانگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button