Uncategorized

جادوگرلیگ سپنر شین وارن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سابق آسٹریلوی کرکٹر شیین وارن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے .
شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے .
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ وقار یونس نے کہا ہے شین وارن کے انتقال کی خبر کرکٹ کے حلقوں پر بجلی بن کر گری ہے، وہ اس جنرریشن کے سپراسٹار تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لیگ اسپن کی یونیورسٹی کو ہم نے کھو دیا ہے، میں اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی ان کی باؤلنگ سے متاثر تھا اور ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات تھی۔شعیب اختر نے کہا شین وارن کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، وہ لیجنڈ تھے۔
شین وارن کا کرکٹ کیرئیر 1992ء سے 2007ء پر محیط رہا، انہوں نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے میدانوں میں شین وارن کی موت کی خبر نہایت دکھ سے سنی گئی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button