تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو سے جا ٹکرایا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو سے جا ٹکرایا، آصفہ بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں۔

کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا۔

ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اجرک اتار کر اپنی بہن کے زخم پر رکھی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کے  زخمی ہونے کے معاملے پر کہا کہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصفہ بی بی کے سر پر چوٹ لگی، ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے، مگر آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے، آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button