Uncategorized

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو پشاور زلمی نے حاصل کر لیا.
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 191 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
کپتان شعیب ملک 32 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اوپنر کیڈمور اور یاسر خان نے بالترتیب 22 اور 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔حیدر علی 19 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار ہوئے جب کہ ردرفورڈ 10 رنز ہی بنا سکے۔
محمد نواز کی تین وکٹیں بھی گلیڈی ایٹرز کو کامیابی نہیں دلوا سکیں۔ باؤلنگ میں جیمز فالکنر اور نسیم شاہ ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button