تازہ ترینخبریںپاکستان

کتوں نے جو عوام کا حال کیا، وہ معلوم ہے؟

غیر سرکاری تنظیم کی آوارہ کتوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فریق بننے کی نئی دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ وکیل پر برہم ہو گئی اور اس نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور ریبیز کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سماجی تنظیم کے وکیل نے درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں اور کس لیے درخواست دائر کی ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ کتوں کو مارا جا رہا ہے، نسل کشی روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ کتوں نے جو عوام کا حال کر رکھا ہے وہ دیکھا ہے؟

وکیل کے بار بار نوٹس کے اصرار پر عدالت برہم ہو گئی اور اس نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آوارہ کتوں کی بہتات، ویکسینیشن، قانون سازی کے لیے طارق منصور نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ افسران کے تعاون نہ کرنے سے مشکلات عوام کو ہوتی ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button