تازہ ترینپاکستان

سگریٹ نوشی سے پاکستان میں سالانہ کتنی اموات ہو رہی ہیں؟

رپورٹ کے مطابق اضافی اقدامات کے بغیر صحت عامہ اور قومی معیشت پر تمباکو کے مضر اثرات 2030ء کے ایجنڈے اور اس کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خطرے میں ڈالتے رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں موجود تمباکو کی تمام مصنوعات صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں جبکہ بچوں اور نوجوانوں جیسی کمزور آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن قریب آ رہا ہے جو کہ 31 مئی کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر عالمی ادارہ صحت تمباکو کی وجہ سے پیدا ہونے والے دائمی صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے سے تمباکو کے استعمال میں 19.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور 26.3 فیصد سگریٹ نوشی کے عادی افراد نے سگریٹ پینا کم کردی جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) سے ریونیو کی وصولی میں 66 فیصد اضافہ ہوا یعنی جو ریونیو 23-2022ء میں 143 ارب روپے تھا وہ 24-2023ء میں 223 ارب روپے تک پہنچ گیا

جواب دیں

Back to top button