دنیا

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کا تعاون کریں گے، روسی صدر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

ترکیہ اور امریکی سفارت خانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ادھر، دفتر خارجہ ترکیہ نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحب یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔

دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button