Uncategorized

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کر دیا اور سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو 173 رنز کا ہدف دیا
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 32، حیدر علی 31، شاداب خان نے 28 رنز بنائے۔ اسی طرح فخر زمان نے 10، آصف علی 9 اور کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد نواز، محمد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے 200 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، مہمان ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button