Uncategorized

سینئر کھلاڑی نہیں نیا ٹیلنٹ لانا ضروری۔رمیز راجہ

مستقبل میں جونیئرپی ایس ایل بھی شروع کریں گے، سب کوسرپرائز ملیں گے مگر اس کے لیے وقت اور انتظار ضروری ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ جونیئر شروع کرنے کا عندیہ دے دیا . انہوں نے کہا سینئرکھلاڑیوں کو اب پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ضروری ہے، اس معاملے پر سینئرز کا غصہ اپنی جگہ مگر ہمیں پاکستان کرکٹ کیلئے فیوچر کو ترجیح دینی ہے. ہم مستقبل میں جونیئرپی ایس ایل بھی شروع کریں گے، سب کوسرپرائز ملیں گے مگر اس کے لیے وقت اور انتظار ضروری ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں جتنے میچزز دیکھے ان میں پچز بے کار تھیں، میری پہلے دن سے ساری توجہ پچز کو بہتر بنانے پر ہے۔ مجھے تھوڑا وقت دیں، سب ٹھیک کروں گا،
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ لیگز دراصل مقامی کھلاڑیوں سے بنتی ہیں جبکہ غیرملکی کھلاڑی صرف تڑکا لگانے کیلئے آتے ہیں، ہماری لیگ بھی اپنے کھلاڑیوں کیوجہ سے اوپر گئی اور دنیا میں ایک مقام حاصل کیا۔رمیز راجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام فرنچائزز پاکستان کے ہر شہر میں میچز کھیلیں کیونکہ اب ہمیں بہت ساری چیزوں سے باہر نکل کر مستقبل کی طرف بڑھنا اور اقدامات کرنے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button