Uncategorized

مایوسی یا مصروفیت؟ویرات کوہلی نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ون ڈے سکواڈ سے نام واپس لے لیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہاتھوں ہزیمت کے شکار ویرات کوہلی نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ون ڈے سکواڈ سے اپنا نام واپس لے لیا.
ویرات کوہلی کے پاس اب صرف ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی رہ گئی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کی سربراہی روہت شرما کے سپرد کر دی گئی ہے ۔یہ اتفاق ہو یا کپتانی کا تنازع لیکن سچ یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے پر تو جائیں گے لیکن ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک ساتھ میدان میں نہیں کھیلیں گے۔
روہت ممبئی میں پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے، ان کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے تاہم ان کے ون ڈے سیریز تک فٹ رہنے کی امید ہے۔بی سی سی آئی نے روہت کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی جگہ گجرات کے بلے باز پر یانک پنچال کو شامل کیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کی پہلی سالگرہ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں،ان کی بیٹی کی سالگرہ 11 جنوری کو ہے، ساتھ ہی تیسرا ٹیسٹ بھی 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوہلی تیسرے ٹیسٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارت کو دورہ جنوبی افریقا کے دوران پہلے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔بھارتی ٹیم 16 دسمبر کو جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی،3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button