سپیشل رپورٹ

گلگت دیامر کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

دیامر کی حدود کے کے ایچ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کار پر پتھر گرگئے، خوش قسمتی سے کارسوار محفوظ رہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند کے کے ایچ کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیوں میں سوار مسافر پھنس گئے ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اور حادثات میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے سات افراد جاں ہوگئے تھے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھر پر گرنے سے چھ کمرے منہدم ہوگئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button