پاکستان

قومی اسمبلی میں عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن حمید حسین نے ارکان کی جانب سے مشترکہ مطالبہ کیا کہ جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے،  غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر بڑھ رہا ہے بچے اور دیگر فلسطینی گھاس اور پتے کھا رہے ہیں ۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس معاملے پر قرار داد منظور کر چکے ہیں تاہم  ارکان کی طرف سے  ایوان میں حکومت سے عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button