سپیشل رپورٹ

بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے اور خود کو نام نہاد سیکولر گرداننے والے بھارت کا تربت حملے پر بےبنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ 25اور26مارچ کی درمیانی شب دہشتگردوں نے تربت نیول ایئر بیس پر حملہ کیا گیا دہشت گردوں کے حملے کے ساتھ ہی خبر فوری بھارتی سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہوگئیں۔

یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ثبوت ہے کہ دہشت گردوں اور بھارتی ایجنسیوں میں قریبی روابط ہیں، تربت نیول ایئر بیس پر حملے کو مسلح افواج نے دہشت گردوں کو مار کر ناکام بنایا۔

حملے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر حقیقت کے برعکس بھارت کی طرف سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ شاید تربت ایئربیس پر بڑی تباہی ہو چکی جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

یہ ثبوت ہے کہ پاکستان میں حملوں کی تشہیر بھارت اوردہشتگردوں کی مشترکہ حکمت عملی ہے، حملے کے ساتھ ہی پوسٹس سامنے آئی کہ بی ایل اے نےتربت نیول ایئر بیس پر حملہ ،بھاری نقصان پہنچایا۔

تربت حملے میں پاکستان کے متعدد فوجیوں کی شہادت کا بھی پروپیگنڈا کیا گیا، چینی ساختہ ہیلی کاپٹرزکے تباہ ہونے کا بھی جھوٹ بولا گیا جو کہ سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا۔

لمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پوسٹس ثبوت ہیں کہ تربت حملےمیں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کسی نہ کسی طرح لازمی ملوث ہے۔

اس سے قبل 4نومبر2023 کو میانوالی ایئربیس پر حملے کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ میانوالی بیس حملے کے دوران بھی بھارتی سوشل میڈیا سےجھوٹ پر مبنی ٹوئٹ آئے تھے، یہ حقائق سے ثابت کرتے ہیں بھارت پاکستان میں عدم استحکام کیلئے دہشتگرد تنظیموں کی مدد کر رہا ہے۔

مودی حکومت میں انتہا پسند پالیسیوں کے تحت بھارت پڑوسی ممالک کیلئےخطرہ بن چکا، پاکستان میں زیادہ تر دہشت گرد کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button