پاکستان

ویڈیو، طارق جمیل خطرناک ایکسڈنٹ کا شکار؟ بیٹے کا بیان بھی سامنے آگیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد کے فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو آکر گردش کرنے والی ایکسیڈنٹ کی خبر کی تردید کردی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ‘یہ جو بھی خبر گردش کررہی ہے یہ غلط بیانی ہے جھوٹ ہے، یہاں تمام پیار کرنے والے اور چاہنے والے ہیں ان سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور اور طارق جمیل بالکل خیریت و عافیت سے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے اور بڑی معذرت کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھائی سوشل میڈیا پر ایسی نامناسب اور جھوٹی خبریں پھیلا دیتے ہیں جن کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔‘

یوسف جمیل نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں جھوٹ کہنا اور ایسی خبریں پھیلانا انتہائی نامناسب ہے،ہمارے پاس دنیا بھر سے کالز آرہی ہیں سب پریشانی کا اظہار کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی غلط خبر دے کر اتنے لوگوں کی پریشانی کا باعث بننا یہ انتہائی قابل افسوس چیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے لوگوں کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں عقل اور سمجھ دے،باقی الحمداللہ مولانہ صاحب بالکل عافیت سے ہیں صحت سے ہیں اللہ کا بڑا کرم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button