سپیشل رپورٹ

دبئی کا ورک پرمٹ اور ویزے کا حصول نہایت آسان ہو گیا مگر کیسے؟

متحدہ عرب امارات نے نجی سیکٹر کی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے ورک پرمٹ اور ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے "ورک بنڈل” نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو مختلف محکموں کی خدمات کو یکجا کرے گا تاکہ ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے اجراء کے عمل کے وقت کو کم کیا جاسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ابتدائی طور پر دبئی میں شروع کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس میں توسیع کی جائے گی۔ ”ورک بنڈل“ کے تحت ورک پرمٹ اور رہائشی ویزے کے عمل میں اب 30 دن کے بجائے صرف 5 دن لگیں گے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے۔

مذکورہ پراجیکٹ کا مقصد نجی فرموں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو تجدید، منسوخی، طبی معائنہ، اور فنگر پرنٹنگ سمیت روزگار کی خدمات کو مکمل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام (پرمٹ) کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔

پچھلے مہینے انہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی اداروں کو حکم دیا کہ وہ کم از کم 2 ہزار طریقہ کار کو کم کریں اور ایک سال کے اندر اندر کارروائی کے لیے درکار وقت کو نصف تک کم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button