صدارتی انتخاب : پاکستان اسٹیل کا سابق ملازم بھی میدان میں

صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان اسٹیل کےسابق ملازم شمیم احمد نے بھی کاغذات جمع کرادیے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان اسٹیل کے سابق ملازم شمیم احمد کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
صوبائی رکن کا تجویز کنندہ اورتائیدکنندہ کی حیثیت سے فارم منسلک نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوال کیا آپ کا تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کون ہے؟ توشمیم احمد نے بتایا کہ میں پاکستان میں کسی کو نہیں جانتا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شمیم احمد کے کاغذات الیکشن کمیشن کوبھجوا دیے۔
صدارتی ایکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،صدارتی امیدواروں کےکاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن بھجوا دیے گئے ہیں،کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل الیکشن کمیشن میں مکمل ہوگا۔
خیال رہے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی اور دست بردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔